مرے شعروں میں عکس زندگی ہے
Sabeeha Farhat Sambhaliمرے شعروں میں عکس زندگی ہے
جو دیکھا ہے سدا لکھا وہی ہے
مسرت ہے نہ آنکھوں میں نمی ہے
طبیعت میں عجب افسردگی ہے
لگی تھیں جس نشیمن پر نگاہیں
اسی پر تاک کے بجلی گری ہے
نہ سمجھے محسنوں کی جو اذیت
بھلا کس کام کا وہ آدمی ہے
مسافت ہے تھکن ہے اور میں ہوں
مرے ہمراہ میری بے کسی ہے
ہر اک کے دل میں ہے بغض و عداوت
یہ کیسا شہر امن و آشتی ہے