کرتا غیروں کے تعمیر گھر آدمی
Madhukar Shaidai (b. 1951)کرتا غیروں کے تعمیر گھر آدمی
کر کے فٹ پاتھ پر خود بسر آدمی
اس قدر آج بے کار انساں ہوا
بھیڑ میں آ رہا اب نظر آدمی
ایک طوفاں میں کتنے مکاں ڈھ گئے
مشکلوں سے بنا پاتا گھر آدمی
عیب غیروں کے ہے ڈھونڈنے میں لگا
اپنے عیبوں سے ہے بے خبر آدمی
آج چھوٹے بڑوں کا نہیں ہے ادب
اپنی تہذیب سے بے اثر آدمی
مادر ہند پر جو بھی قرباں ہوا
مر کے بھی ہو گیا وہ امر آدمی
سائے میں جس کے انسان زندہ رہے
اس لئے ہے لگاتا شجر آدمی