پائی ہے تلخیوں سے یہ سرشار زندگی

Madhukar Shaidai (b. 1951)

پائی ہے تلخیوں سے یہ سرشار زندگی

ہر شخص چاہتا ہے چمکدار زندگی

جینے کا حق ہمارا ہے جینا ہے شان سے

کتنی بھلے ہو دوستوں نادار زندگی

اتنا یقین کر لے تو سچ کہہ رہا ہوں میں

مدت سے ہے یہ تیری طلب گار زندگی

جیتی کبھی یہ مرتی ہے الفت کی راہ میں

کرتی ہے روز موت کا دیدار زندگی

مرنا ہے لازمی یہاں ہر شخص کے لیے

کس کی رہی ہے دوست طرفدار زندگی

چاہا ہے اتنا آپ کو خود کو بھلا دیا

چاہت میں بن گئی یہ قلم کار زندگی