آشنائی کا دم بھی بھرتے ہو
Parveen Shaghaf (b. 1980)آشنائی کا دم بھی بھرتے ہو
ہم کلامی سے اتنا ڈرتے ہو
دل کے گوشہ میں ہے چھپایا مجھے
گفتگو کرتے کتنا ڈرتے ہو
میرا ہی خواب دیکھنے والے
مجھ سے بچ بچ کے کیوں گزرتے ہو
چاہے اقرار ہو کہ ہو انکار
عشق کی راہ سے گزرتے ہو