زندگی تیری آرزو کیا ہے
Parveen Shaghaf (b. 1980)زندگی تیری آرزو کیا ہے
مجھ میں اب تیری جستجو کیا ہے
درد لینے لگا ہے انگڑائی
زخم یہ میرے روبرو کیا ہے
زخم اپنے کریدتی ہوں میں
دشت تنہائی چار سو کیا ہے
دیکھ کر آئنہ بھی حیراں ہے
نقش ماضی کی آبرو کیا ہے
زندگی تیری آرزو کیا ہے
مجھ میں اب تیری جستجو کیا ہے
درد لینے لگا ہے انگڑائی
زخم یہ میرے روبرو کیا ہے
زخم اپنے کریدتی ہوں میں
دشت تنہائی چار سو کیا ہے
دیکھ کر آئنہ بھی حیراں ہے
نقش ماضی کی آبرو کیا ہے