رنگ صحبت اڑا جبینوں سے

Yahya Khan Yusuf Zai (b. 1981)

رنگ صحبت اڑا جبینوں سے

جب مراسم ہوئے مشینوں سے

کون اٹھاتا ہے اب پرائے غم

لوگ ڈرتے ہیں آستینوں سے

دشمنی اپنی خاندانی تھی

دوستی تھی مگر کمینوں سے

خاتم الصادقین ہیں ہم لوگ

سو نکالے گئے زمینوں سے

ہم نے آوارگی میں سیکھ لیا

بچ کے رہنا ہے رہ نشینوں سے