سانپ جب آستین سے نکلا
Yahya Khan Yusuf Zai (b. 1981)سانپ جب آستین سے نکلا
وہم کوئی یقین سے نکلا
اس نے جب مجھ سے الوداع کہا
کوئی پرزہ مشین سے نکلا
اس سے بچھڑا تو یوں لگا جیسے
اک مسلمان دین سے نکلا
روشنی بھر گئی خلاؤں میں
اک ستارہ زمین سے نکلا
سدرۃ المنتہیٰ پہ جا پہنچا
اسفل سافلین سے نکلا