اگر کچھ سیکھنا ہے زندگی سے

Charan Singh Bashar (b. 1957)

اگر کچھ سیکھنا ہے زندگی سے

چلو آغاز کر لیں آج ہی سے

بہت مجبور کر دیتی ہے دنیا

کوئی مرتا نہیں اپنی خوشی سے

ہمیں بھی خاک ہونا ہے سحر تک

لپٹ جائیں گے ہم بھی روشنی سے

ندی کی عظمتیں تسلیم لیکن

ندی ہاری ہوئی ہے تشنگی سے

بہت احسان ہے اردو زباں کا

بہت عزت ملی ہے شاعری سے