ہر کوئی کرنے لگا ہے ہاتھ دھو کر خودکشی

Yashvardhan Mishra (b. 2002)

ہر کوئی کرنے لگا ہے ہاتھ دھو کر خودکشی

کر رہے ہیں سو مرے دل کے بھی نوکر خودکشی

کچھ تو مجھ کو کھا رہا ہے میرے اندر آج کل

اس لئے کرتا ہی رہتا ہوں میں اکثر خودکشی

اس صدی میں خودکشی شاید کسی نے کی ہو پر

اس صدی میں کر رہا ہے ہر سکندر خودکشی