نکل پڑا ہوں میں بے کار راہ الفت میں
Yashvardhan Mishra (b. 2002)نکل پڑا ہوں میں بے کار راہ الفت میں
مجھے پکارتے ہیں خار راہ الفت میں
وہ لوٹ ہی تو رہا ہے ہمیں محبت سے
کوئی نہیں ہے وفادار راہ الفت میں
جہان بھر کو فقط جسم سے محبت ہے
سبھی یہاں ہیں گنہ گار راہ الفت میں
کبھی کیا ہی نہیں پیار میں نے پھر کیسے
کروں قبول ابھی ہار راہ الفت میں
کبھی کبھی مری آنکھوں میں پیار آتا ہے
میں اس قدر ہوں اداکار راہ الفت میں
مرا سکون مرا چین تب سے کھویا ہے
ہوا ہوں جب سے گرفتار راہ الفت میں