لوگ جس کو خدا سمجھتے ہیں

Osama Jamil (b. 1998)

لوگ جس کو خدا سمجھتے ہیں

ہم اسے ارتقا سمجھتے ہیں

میں تو چشمے کو پانی کہتا ہوں

لوگ تو معجزہ سمجھتے ہے

میں سمجھتا ہوں یہ جہنم ہے

آپ دنیا کو کیا سمجھتے ہیں

کوئی کہتے ہیں موت کو صدمہ

کوئی رب کی رضا سمجھتے ہیں

آپ کرتے ہیں بات مطلب کی

یعنی اچھا برا سمجھتے ہیں

مار ڈالے نہ آپ کو کوئی

خود کو سب سے جدا سمجھتے ہیں