تم مرے بعد کچھ نیا کرنا

Osama Jamil (b. 1998)

تم مرے بعد کچھ نیا کرنا

سوچ کا ترجمہ کیا کرنا

کوئی صورت نہیں بچی تو پھر

تیرا ملنا مری دوا کرنا

مجھ کو یہ تجربہ ہوا تم سے

قسمتوں کا لکھا ہوا کرنا

چیخنا جاہلوں کا مجھ پر اور

صبر کرنا مرا ہنسا کرنا

سب دلائل درست تھے لیکن

جھوٹ پر اس کا اکتفا کرنا