مجھ سے بھی عشق کا صلہ حد ہے
Osama Jamil (b. 1998)مجھ سے بھی عشق کا صلہ حد ہے
اور کوئی نہیں ملا حد ہے
اک محبت میں آفتیں دو ہیں
اور یہ تیسری بلا حد ہے
سب سے بیزار تھا مگر دل کو
تو بھی اچھا نہیں لگا حد ہے
لمس اک آگ ہے تپش ہے بس
ایسے ماحول میں ہوا حد ہے
جب خدا کو نہیں ملا کچھ بھی
میری دنیا میں آ گیا حد ہے