کوئی پہرہ لگا نہیں ہوتا
Rafat Shameemکوئی پہرہ لگا نہیں ہوتا
میں ہی پھر بھی رہا نہیں ہوتا
خون دل کا ہوا تو یہ جانا
نقش کیوں دیر پا نہیں ہوتا
وقت کیوں ہے غبار آنکھوں میں
عکس بھی آشنا نہیں ہوتا
کچھ تو دل سے کہا ہے آنکھوں نے
زخم دل کیا ہرا نہیں ہوتا
پھر اسے ہی تلاش کرتا ہوں
جس کا کوئی پتا نہیں ہوتا
جو بھی اپنی زباں سے دیتا وہ
ذائقہ بد مزا نہیں ہوتا