مناتے رہیے ماتم زندگی کا
Parmod Lal Yaktaمناتے رہیے ماتم زندگی کا
نیا انداز ہے یہ خودکشی کا
کبھی تھاما تھا دامن شاعری کا
وہی اب بن گیا جنجال جی کا
یہاں چرچا بہت ہے روشنی کا
اجالا ہے مگر کچھ پھیکا پھیکا
بھٹکتے پھر رہے ہیں کتنے مصرعے
کسی سے ربط تو بیٹھے کسی کا
یہ کیسا دور آیا اٹھ گیا ہے
بھروسہ آدمی سے آدمی کا