تیری آنکھوں کے دو ستارے تھے
Naeem Zarrar Ahmad (b. 1965)تیری آنکھوں کے دو ستارے تھے
جن پہ ہم دو جہان ہارے تھے
ساری تعریف تھی اسے زیبا
جتنے بہتان تھے ہمارے تھے
جتنی آنکھیں تھیں ساری میری تھیں
جتنے منظر تھے سب تمہارے تھے
دن وہی عمر بھر کا حاصل ہیں
جو تری یاد میں گزارے تھے
teri ankhon ke do sitare the
jin pe ham do jahan hare the
sari taarif thi use zeba
jitne bohtan the hamare the
jitni ankhen thin sari meri thin
jitne manzar the sab tumhare the
din wahi umr bhar ka hasil hain
jo tiri yad mein guzare the