ایک بجا ہے رات کا اب تو سونے دو
Ehtisham ul Haq Siddiquiایک بجا ہے رات کا اب تو سونے دو
موبائل بھی گرم ہے ٹھنڈا ہونے دو
آج تو پیاسے صبر کے گھر میں یکجا ہیں
دریاؤں کو آج اکیلا رونے دو
سوچ لو دل کو باہر چھوڑ کے آئے تو
ہم دو میں سے رہ جائیں گے پونے دو
آندھی نے جو بھر دی ہے ان آنکھوں میں
جانے کس کی گرد ہے آنکھیں دھونے دو
اس صوفہ پر لیٹ کے میں سو جاؤں گا
ان کے خواب کو بستر پر ہی سونے دو