آ گیا جس کو بھی احساس کی وحشت پڑھنا
Ehtisham ul Haq Siddiquiآ گیا جس کو بھی احساس کی وحشت پڑھنا
اس نے سیکھا ہی نہیں لفظ محبت پڑھنا
سالہا سال گزر جاتے ہیں پڑھتے پڑھتے
اتنا آسان کہاں درس صداقت پڑھنا
پہلے اس جسم سے ہر خوف کے خلیے کو نکال
تب کہیں آئے گا آداب بغاوت پڑھنا
میری فرصت ہی بناتی ہے خد و خال مرے
مجھ کو پڑھنا ہے تو پہلے مری فرصت پڑھنا
تیری عادت ہے ہر اک خواب بدن پر لکھنا
جانتا خوب ہوں میں بھی تری عادت پڑھنا
سر ہمارے کبھی سجدوں سے نہ اٹھتے ہرگز
ہم کو سچ مچ میں جو آتا تری رحمت پڑھنا