شکریہ بیچ سفر آپ نے تنہا چھوڑا

Ehtisham ul Haq Siddiqui

شکریہ بیچ سفر آپ نے تنہا چھوڑا

اس طرح آپ نے مجھ سے مرا رشتہ جوڑا

شدت طیش سے کانپ اٹھی ہیں ساری شاخیں

جب بھی گلچیں نے کسی شاخ سے گل کو توڑا

اپنے اندر سے وہ اک دم نہ نکالے گا مجھے

مجھ کو آنکھوں سے وہ ٹپکائے گا تھوڑا تھوڑا

ہم نے تہذیب سے میخانے کا بدلا ہے نظام

ہم نے مے پھینکی نہ میخانے میں ساغر توڑا

دونوں خوش ہیں تو اب اس بات کا کیا ذکر کریں

کس نے رخ اپنا در یار سے پہلے موڑا