میں نے تم کو کیا سمجھا ہے ایسا تم نے سوچا کیا

Saadullah Khan Asar Malkapur (b. 1933)

میں نے تم کو کیا سمجھا ہے ایسا تم نے سوچا کیا

تم کیسے ہو تم کیا کیا ہو آئینہ بھی دیکھا کیا

مجھ سے بہتر ہوں گے لاکھوں میں لاکھوں میں بہتر ہوں

اس الجھن میں پڑنا بھی کیا اس الجھن میں رکھا کیا

مندر مسجد بننا گرنا سب مطلب کی باتیں ہیں

دونوں ہی اللہ کے گھر ہیں کون بتائے اچھا کیا

کب تک جھوٹی آس پہ جی کے دل کے پھپھولے پھوڑے گا

خودداری کو بیچنے والے آخر تیرا ہوگا کیا

ہم نے مانا بستی بستی آج اثرؔ کا چرچا ہے

اس بادل کا ذکر نہ کیجے جو گرجا وہ برسا کیا