یہ قلم میرا جب سے اٹھا ہے

Umood Abrar Ahmad (b. 1999)

یہ قلم میرا جب سے اٹھا ہے

تم کو نظروں کا نور لکھا ہے

اور پھر بولتی نہیں ہوں میں

میرا اک طرفہ عشق سچا ہے

اک نظر روز وہ دکھے ہم کو

میرے دل کے لئے یہ اچھا ہے

کوئی ایسی مہک لگی ہرسو

عشق کا ذوق جب سے چکھا ہے

ہو کے چپ چاپ سی محبت میں

خود کو ایسے سنبھال رکھا ہے