خریدنے کا نئے پھول کچھ ارادہ نئیں
Faisal Imam Rizvi (b. 1988)خریدنے کا نئے پھول کچھ ارادہ نئیں
کسے ملیں کہ ہمارا کسی سے وعدہ نئیں
محبتوں میں بہت خاک چھان لی ہم نے
کریں اب ایسی کسی مشق کا اعادہ نئیں
بس ایک شام گزاریں ہمارے ساتھ کبھی
قریب آنے کی خواہش ہے پر زیادہ نئیں
فریب کھایا ہے تیری جھکی نگاہوں سے
دکھائی دیتا ہے جتنا تو اتنا سادہ نئیں
ترے لیے تو مواقع بہت زیادہ ہیں
تو مسئلوں میں گھرا کوئی شاہزادہ نئیں
سفید پوش ہوں تھوڑا بھرم تو رکھنا ہے
جگر تو چاک ہے فیصلؔ مگر لبادہ نئیں