تجھے آج رنج و ملال کیوں
Umood Abrar Ahmad (b. 1999)تجھے آج رنج و ملال کیوں
اسے کھو دیا تو سوال کیوں
رگ جاں کو اتنا حساب ہے
شب فرقتوں میں ملال کیوں
وہ جو میری جاں سے قریب ہیں
یہاں ان دنوں پہ سوال کیوں
ترے بعد تیرے خیال میں
ہوا اتنا جینا محال کیوں
جسے بھول کر میں گزر گئی
اسے آیا میرا خیال کیوں
مری بات مانو ٹھہر تو لو
یہاں نفرتوں میں جلال کیوں
ہے یہ چار دن کی تو زندگی
کھڑا ہو گیا ہے وبال کیوں