ادھر ففٹی ففٹی ادھر ففٹی ففٹی

Pagal Adilabadi (1941–2007)

ادھر ففٹی ففٹی ادھر ففٹی ففٹی

ہے دونوں کو درد جگر ففٹی ففٹی

جو چیک پوسٹ پر مال پکڑا گیا تھا

نظر آ رہا ہے مگر ففٹی ففٹی

ہے مال غنیمت کفن کا یہ ٹکڑا

چلو بانٹ لیں پھاڑ کر ففٹی ففٹی

ادھر ان کو متلی ادھر ان کو کھجلی

ہے موسم کا ان پر اثر ففٹی ففٹی

ہے سر بند بوتل تو لیبل بھی اصلی

ملاوٹ ہے گھی میں مگر ففٹی ففٹی

ہے سر بند بوتل تو لیبل بھی اصلی

ملاوٹ ہے گھی میں مگر ففٹی ففٹی

کمیٹی میں خازن کا عہدہ نہیں ہے

جو ہے معتمد اور صدر ففٹی ففٹی

بدن پر ہے ڈانبر تو ہونٹوں پہ لالی

بلیک اور ٹکنی کلر ففٹی ففٹی

کبھی شیر ہے تو کبھی ہیں وہ گیدڑ

ہے جورو کا اس کو بھی ڈر ففٹی ففٹی