فصل گل ہے سجا ہے مے خانہ
Unknownفصل گل ہے سجا ہے مے خانہ
چل مرے دل کھلا ہے مے خانہ
شام کے وقت بیٹھنے کے لیے
سب سے اچھی جگہ ہے مے خانہ
خط ہے شاید کسی شرابی کا
خط کے اوپر لکھا ہے مے خانہ
کس طرح چھوڑ دوں اسے واعظ
مشکلوں سے ملا ہے مے خانہ
زندگی جب گزارنی ہے کہیں
یار پھر کیا برا ہے مے خانہ
جب سے وہ آنکھ ہے خفا ہم سے
یوں لگے ہے خفا ہے مے خانہ