لا پلا دے ساقیا پیمانہ پیمانے کے بعد
Unknownلا پلا دے ساقیا پیمانہ پیمانے کے بعد
بات مطلب کی کروں گا ہوش آ جانے کے بعد
جو جلاتا ہے کسی کو خود بھی جلتا ہے ضرور
شمع بھی جلتی رہی پروانہ جل جانے کے بعد
دل مرا لینے کی خاطر منتیں کیا کیا نہ کیں
کیسے نظریں پھیر لیں مطلب نکل جانے کے بعد
اٹھ چلو بس اے ظفر اس محفل اغیار سے
ورنہ پینی ہی پڑے گی دور چل جانے کے بعد