گلاب آنکھیں شراب آنکھیں
Unknownگلاب آنکھیں شراب آنکھیں
یہی تو ہیں لا جواب آنکھیں
انہیں میں الفت انہیں میں نفرت
سوال آنکھیں جواب آنکھیں
کبھی نظر میں بلا کی شوخی
کبھی سراپا حجاب آنکھیں
کبھی چھپاتی ہیں حال دل کے
کبھی ہیں دل کی کتاب آنکھیں
کسی نے دیکھیں تو جھیل جیسی
کسی نے پائیں شراب آنکھیں
وہ آئے تو لوگ مجھ سے بولے
حضور آنکھیں جناب آنکھیں