کہنا غلط غلط تو چھپانا صحیح صحیح

Unknown

کہنا غلط غلط تو چھپانا صحیح صحیح

قاصد کہا جو اس نے بتانا صحیح صحیح

یہ صبح صبح چہرے کی رنگت اڑی ہوئی

کل رات تم کہاں تھے بتانا صحیح صحیح

دل لے کے میرا ہاتھ میں کہتے ہیں مجھ سے وہ

کیا لو گے اس کا دام بتانا صحیح صحیح

آنکھیں ملاؤ غیر سے دو ہم کو جام مے

ساقی تمہیں قسم ہے پلانا صحیح صحیح

اے مے فروش بھیڑ ہے تیری دکان پر

گاہک ہیں ہم بھی مال دکھانا صحیح صحیح

ساجدؔ تو جان و دل سے فقط آپ کا ہے بس

کیا آپ بھی ہیں اس کے بتانا صحیح صحیح