اسے بھی کیا اچھا لگتا ہوں
Umar Farhat (b. 1986)اسے بھی کیا اچھا لگتا ہوں
میں جس کے سپنے تکتا ہوں
مرے ساتھ اک سایہ چلتا ہے
بھیڑ میں جب آگے بڑھتا ہوں
ان میں کوئی بھی اپنا نہیں ہے
میں جن چہروں کو پڑھتا ہوں
اوروں کا اب ذکر نہیں ہے
اپنے آپ پہ خود ہنستا ہوں
اب دنیا جیسی بھی ہو فرحتؔ
میں بند آنکھوں سے تکتا ہوں