حشر ساماں جنون شہر میں ہوں

Umar Farhat (b. 1986)

حشر ساماں جنون شہر میں ہوں

میں کسی کی نگاہ قہر میں ہوں

آسماں سے صحیفے اترے ہیں

رات کے اک قدیم پہر میں ہوں

دنیا والو اس اک نظر کے طفیل

جیسا بھی ہوں میں آج دہر میں ہوں

ہے حفاظت سے مجھ کو رکھے ہوئے

رات دن میں تو عکس مہر میں ہوں

میرا اس کا مقابلہ کیسا

وہ سمندر میں ہے میں نہر میں ہوں

زندگی کاٹنی ہے یوںہی عمرؔ

گاؤں میں رہ کے تیرے شہر میں ہوں