میں اس کا مجذوب ہوا
Umar Farhat (b. 1986)میں اس کا مجذوب ہوا
یہ ہونا بھی خوب ہوا
اس دل میں جتنا غم ہے
سب اس سے منسوب ہوا
توڑ دیا دنیا نے اسے
جو میرا محبوب ہوا
میں نے انا کو زیست کیا
میں خود ہی مصلوب ہوا
میں اس کا مجذوب ہوا
یہ ہونا بھی خوب ہوا
اس دل میں جتنا غم ہے
سب اس سے منسوب ہوا
توڑ دیا دنیا نے اسے
جو میرا محبوب ہوا
میں نے انا کو زیست کیا
میں خود ہی مصلوب ہوا