اس دنیا سے ڈرتا ہوں
Umar Farhat (b. 1986)اس دنیا سے ڈرتا ہوں
یعنی بالکل تنہا ہوں
بری مثالیں دیتے ہو
اور کہتے ہو اچھا ہوں
تمہیں گزارا کرنا ہے
میں چاہے اب جیسا ہوں
جیسے ہیں اعمال مرے
مالک تیرا بندہ ہوں
قسمت بھلے سے جو بھی ہے
شعر تو اچھے کہتا ہوں
فرحتؔ اور نظر سے دیکھ
نہیں ہوں لیکن دکھتا ہوں