ہاں ان کے دلوں سے یہ پوچھو ارمانوں پہ کیا گزری ہے

Qamar Jalalabadi (1917–2003)

ہاں ان کے دلوں سے یہ پوچھو ارمانوں پہ کیا گزری ہے

اوروں کو پلاتے رہتے ہیں اور خود پیاسے رہ جاتے ہیں

یہ پینے والے کیا جانیں پیمانوں پہ کیا گزری ہے

مالک نے بنایا انساں کو انسان محبت کر بیٹھا

وہ اوپر بیٹھا کیا جانے انسانوں پہ کیا گزری ہے