درد اور رنج کی راہوں کا مسافر نکلا

V. Sudhakar Rao

درد اور رنج کی راہوں کا مسافر نکلا

اپنی ہی کوکھ سے روتا ہوا شاعر نکلا

دین اور دھرم کے جھگڑے میں ہوا تھا جو شہید

بھوک اور پیاس کا مارا ہوا کافر نکلا

علم و دانش کا فلک کوئی نہیں کوئی نہیں

جو مصور تھا وہ شہکار مصور نکلا

امتحاں آگ میں جل کر اسے دینا ہی پڑا

ہوا تاریخ کی لنکا میں جو گم پھر نکلا