کھونے کا ملال رہ گیا
Deepak Jain Deep (b. 1961)کھونے کا ملال رہ گیا
آئنے میں بال رہ گیا
تیرے بعد اپنا مشغلہ
غم کی دیکھ بھال رہ گیا
تیرے اس ہنر کے سامنے
میرا سب کمال رہ گیا
پہلے تیرے رنگ تھے وہاں
مکڑیوں کا جال رہ گیا
کھونے کا ملال رہ گیا
آئنے میں بال رہ گیا
تیرے بعد اپنا مشغلہ
غم کی دیکھ بھال رہ گیا
تیرے اس ہنر کے سامنے
میرا سب کمال رہ گیا
پہلے تیرے رنگ تھے وہاں
مکڑیوں کا جال رہ گیا