مسکرانا چھوڑ دیں

Ehsaan Sabz

مسکرانا چھوڑ دیں

دل لگانا چھوڑ دیں

جام سگریٹ سیر اور

گنگنانا چھوڑ دیں

چھوڑ دیں ماضی مرا

جی جلانا چھوڑ دیں

جانے دیں جان جہاں

جان جاناں چھوڑ دیں

اب نہیں مانیں گے وہ

اب منانا چھوڑ دیں

کیا زمانہ آ گیا

کیا زمانہ چھوڑ دیں

خیر چہتے ہیں اگر

سچ بتانا چھوڑ دیں

ہو چکا جب سب ہی طے

پھر دعا نا چھوڑ دیں

آئنے میں دیکھ کر

منہ چھپانا چھوڑ دیں

تجھ پہ باقی زندگی

اے خدا نہ چھوڑ دیں

شاعری کے شوق میں

کیا کمانا چھوڑ دیں