نئی محبت کی داستانیں رقم کریں گے تو ہم کریں گے
Nadeem Najidنئی محبت کی داستانیں رقم کریں گے تو ہم کریں گے
دلوں میں بڑھتی ہوئی خلیجوں کو کم کریں گے تو ہم کریں گے
ہم اپنی نیندوں کی ڈوریوں تک کو تیرے پلو سے باندھ لیں گے
یوں اپنے خوابوں کو تیرے خوابوں میں ضم کریں گے تو ہم کریں گے
چلو یہ مل کے کریں ارادہ کریں خدا سے یہ مل کے وعدہ
زمین اقدس پہ غم کے ماروں کا غم کریں گے تو ہم کریں گے
وہ جن کے سینوں میں دل نہیں ہے انہیں سے ترغیب مل رہی ہے
اب ایسے سینوں پہ دھڑکنوں کا جو دم کریں گے تو ہم کریں گے
جہاں میں جو کچھ ظہور میں ہے سبھی ہمارے حضور میں ہے
یہ دین و دنیا یہ عشق و مستی بہم کریں گے تو ہم کریں گے
خدا ہے شاہد ندیم ناجدؔ یہ ہے مرے عشق کا تقاضا
تمہیں یہاں پہ بھی اور وہاں بھی صنم کریں گے تو ہم کریں گے