حسن جانان معتبر اس کو

Nadeem Najid

حسن جانان معتبر اس کو

لگ نہ جائے کہیں نظر اس کو

اشک پلکوں پہ خشک کرتا ہوں

بھیج کر خواب مختصر اس کو

آئنے تک نے لی ہے انگڑائی

روبرو اپنے دیکھ کر اس کو

پوچھیے مجھ سے معنی وحشت

میں نے دیکھا ہے ننگے سر اس کو

اس کے ہونے سے دل دھڑکتا ہے

دیکھ دل سے اتار کر اس کو