کیسا اندھیر کر گیا سورج
Daood Mohsin (b. 1962)کیسا اندھیر کر گیا سورج
جانے اب کس ڈگر گیا سورج
ان کے چہرہ کی تابناکی سے
ہو کے حیراں ٹھہر گیا سورج
پی کے ہر برگ و گل کی رعنائی
آج کتنا نکھر گیا سورج
کس نے دکھلایا اس کو آئینہ
اپنے چہرہ سے ڈر گیا سورج
ہم سناتے رہے کھری اس کو
ریشہ ریشہ بکھر گیا سورج
غم نہیں اب مجھے کوئی محسنؔ
میرے آنگن اتر گیا سورج