جان کو خطرہ کبھی ایمان کو

Darshan Dayal Parwaz (b. 1935)

جان کو خطرہ کبھی ایمان کو

کوئی سمجھائے دل نادان کو

کیوں کرے جنت کی کوئی آرزو

زندگی پیاری ہے ہر انسان کو

بھول جاؤ دوستوں کی بے رخی

یاد رکھو غیر کے احسان کو

ہم کسی قابل نہیں اس عمر میں

اب کوئی خطرہ نہیں ایمان کو

اتنی تو پروازؔ میں توفیق ہے

مات دے سکتا ہے یہ شیطان کو