تجھے اے دوست مرا ترجمان ہونا ہے
Vaibhav Kumar (b. 2000)تجھے اے دوست مرا ترجمان ہونا ہے
ترے ہی لب سے مرا غم بیان ہونا ہے
مجھے تو عشق ہی کرنا تھا عشق کرتا رہا
کہاں خبر تھی کوئی امتحان ہونا ہے
ہتاش کس لیے ہوتا ہے تو مرے شاعر
ترے وجود کو کل داستان ہونا ہے
جہاں پہ آخری سانسیں گنیں تھیں لیلیٰ نے
وہیں پہ قیس کا بھی امتحان ہونا ہے