نیند کی سوئی ہوئی خاموش گلیوں کو جگاتے

Shahryar (1936–2012)

نیند کی سوئی ہوئی خاموش گلیوں کو جگاتے

گنگناتے

مشعلیں پلکوں پہ اشکوں کی جلائے

چند سائے

پھر رہے تھے

رات جب ہم خواب کی دنیا سے واپس آ رہے تھے