یہ بات روز ازل سے طے ہے

Shahryar (1936–2012)

یہ بات روز ازل سے طے ہے

زمین جسموں کا بوجھ اٹھائے گی

آسماں پر رہیں گی روحیں

مگر کوئی ہے جو یہ بتائے

ہماری پرچھائیوں کی قبریں

کہاں بنیں گی؟