ٹوانکل ٹوانکل لٹل اسٹار

Qateel Shifai (1919–2001)

ٹوانکل ٹوانکل لٹل اسٹار

ہم سے ہے امی کو پیار

امی پاس بلاتی ہیں

لڈو کم جب پڑتے ہیں

سب کا جی بہلاتی ہیں

آپس میں ہم لڑتے ہیں

بھول کے سب دنیا کے غم

جھگڑا ہوگا پھر اس بار

لڈو پیڑے کھائیں ہم

ہم ہیں دس اور لڈو چار