توڑ کے گھنگھرو
Qateel Shifai (1919–2001)توڑ کے گھنگھرو
چھوڑ کے محفل
چپ کا برن کیوں پہنا ہے
پیٹ پہ کھجلی
منہ پر دانے
واہ تیرا کیا کہنا ہے
کیوں شرمائے
کیوں گھبرائے
یہ دکھ ہنس کر سہنا ہے
پیاری بیٹا
یہی مرض تو
اس پیشہ کا گہنہ ہے
توڑ کے گھنگھرو
چھوڑ کے محفل
چپ کا برن کیوں پہنا ہے
پیٹ پہ کھجلی
منہ پر دانے
واہ تیرا کیا کہنا ہے
کیوں شرمائے
کیوں گھبرائے
یہ دکھ ہنس کر سہنا ہے
پیاری بیٹا
یہی مرض تو
اس پیشہ کا گہنہ ہے