میں بے قیمت تم بے قیمت

Pirzada Qasim

میں بے قیمت تم بے قیمت

پھر

یہ اپنی عشق کہانی کون سنے گا

سب کے اپنے اپنے قصے

سب کی اپنی اپنی باتیں

سب کی اپنی اپنی صحبت

سب کی اپنی اپنی راتیں

سب کے غم بس ذاتی غم ہیں

سب کی خوشیاں ذاتی خوشیاں

ہم کہتے ہیں وہ بے قیمت

وہ کہتے ہیں ہم بے قیمت

ایسے میں

کس کس کی کہانی

کس کی زبانی

کون سنے گا

میری تمہاری عشق کہانی کون سنے گا

سب بے قیمت