نیلی پیلی ہری گلابی
Nida Fazli (1938–2016)نیلی پیلی ہری گلابی
میں نے سب رنگین نقابیں
اپنی جیبوں میں بھر لی ہیں
اب میرا چہرہ ننگا ہے
بالکل ننگا
اب!
میرے ساتھی ہی مجھ پر
پگ پگ
پتھر پھینک رہے ہیں
شاید وہ
میرے چہرے میں اپنا چہرہ دیکھ رہے ہیں
نیلی پیلی ہری گلابی
میں نے سب رنگین نقابیں
اپنی جیبوں میں بھر لی ہیں
اب میرا چہرہ ننگا ہے
بالکل ننگا
اب!
میرے ساتھی ہی مجھ پر
پگ پگ
پتھر پھینک رہے ہیں
شاید وہ
میرے چہرے میں اپنا چہرہ دیکھ رہے ہیں