اس کے ریشمیں کپڑے ہیں یا تیز ہوا کا زور

Munir Niazi (1928–2006)

اس کے ریشمیں کپڑے ہیں یا تیز ہوا کا زور

چھن چھن کرتی پازیبیں ہیں یا پتوں کا شور

آنکھیں نیند سے بوجھل ہیں پر دل بھی ہے بے چین

اسی طرح سے کٹ جائے گی کاجل جیسی رین