وہ میری آنکھوں پر جھک کر کہتی ہے ''میں ہوں''
Munir Niazi (1928–2006)وہ میری آنکھوں پر جھک کر کہتی ہے ''میں ہوں''
اس کا سانس مرے ہونٹوں کو چھو کر کہتا ہے ''میں ہوں''
سونی دیواروں کی خموشی سرگوشی میں کہتی ہے ''میں ہوں''
''ہم گھائل ہیں'' سب کہتے ہیں
میں بھی کہتا ہوں ''میں ہوں''
wo meri ankhon par jhuk kar kahti hai ''main hun''
us ka sans mire honton ko chhu kar kahta hai ''main hun''
suni diwaron ki khamoshi sargoshi mein kahti hai ''main hun''
''ham ghayal hain'' sab kahte hain
main bhi kahta hun ''main hun''