اس کی بنائی ہوئی ہر تصویر
Munawwar Ranaاس کی بنائی ہوئی ہر تصویر
اخباروں کی خبر بن جاتی ہے
اس کی ہر پینٹنگ کو انعامات للچائی ہوئی نظروں سے دیکھتے ہیں
اس کے برش سے رنگوں کا رنگ کھل جاتا ہے
وہ قدرت کے ہر نظارے کو
اپنے رنگ اور برش سے قید کر لیتا ہے
لیکن
اس کی بیوی کی کوکھ میں
کوئی تصویر نہیں ہوتی
اس کے برش سے آنگن کی کلکاریاں ناواقف ہیں
شاید اس مصور سے
کائنات کا سب سے بڑا مصور ناراض ہے